چنتامنی:6 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز)تعلقہ بٹل ہلی پولیس تھانہ کے حدود بلنڈہلی کے قریب بائک سوارحادثے کا شکار ہوکر موقع پر دم توڑ دیابٹل ہلی پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق تعلقہ چنتہ پلی کا ساکن آنند(25)آج صبح بہن کے گھر اندھراپردیش کو بائک پر جارہا تھا کہ بائک بلنڈہلی کے قریب جاکر بے قابو ہوگئی اور بائک سوار نیچے گرپڑا جس سے آنند نے موقع پر ہی دم توڑ دیا حادثے کی اطلاع بٹل ہلی پولیس کو ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرلیا۔